کراکس،13مئی(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)وینزویلا کے صدر نکولاس مادور نے اپنے وزیر صحت کو برطرف کر دیا ہے۔ کچھ دن قبل ہی حکومت نے بتایا تھا کہ حالیہ سالوں کے دوران ملکی صحت عامہ کا شعبہ تنزلی کا شکار ہوا ہے۔ دو سال کی خاموشی کے بعد محکمہ صحت نے بتایا کہ سن دو پندرہ کے مقابلے میں دو ہزار سولہ میں بچوں کی اموات کی شرح میں تیس فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح زچگی کے دوران اور حاملہ خواتین کی اموات میں بھی 65 فیصد جبکہ ملیریا کے کیسوں میں 75 فیصد اضافہ ہوا۔ وزیر صحت کی برطرفی کی وجہ ان کی نا اہلی قرار دی جا رہی ہے۔